افریقی نژاد امریکی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے کے کیس میں ملوث پولیس اہلکار کا اعترافِ جرم

2022/08/13 16:49:16
شیئر:

"واشنگٹن پوسٹ" کی بارہ اگست کی رپورٹ کے مطابق ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ول کی  سابق پولیس اہلکار ،  کیلی گُڈلیٹ نے بریونا ٹیلر کو گولی مار کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔ گڈلیٹ اس مقدمے میں جرم قبول کرنے والی پہلا مدعا علیہ بن گئی ہیں ۔

یاد رہے کہ 13 مارچ 2020 کو   ایک افریقی نژاد امریکی خاتون برینا ٹیلر کو اپنے گھر میں  انسداد منشیات مشن پر مامور پولیس افسران نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ٹیلر کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا، اور اس کی رہائش گاہ سے کوئی منشیات بھی نہیں ملی تھیں۔

ٹیلر کی موت کے باعث لوئس ول میں کئی مہینوں تک مظاہروں کا سلسلہ  جاری رہا اور پولیس کے مجرمانہ اقدامات کی تفتیش کا مطالبہ امریکہ  بھر میں زور پکڑ گیا  تھا۔