ایف بی آئی ٹرمپ کے خلاف جاسوسی کے ثبوت تلاش کر رہا ہے

2022/08/13 16:14:12
شیئر:

 

"کیپٹل ہل" اور "نیو یارک ٹائمز" کے مطابق، 12 اگست کو جاری کیے گئے عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف ،سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تین مبینہ وفاقی الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے جن میں جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی ، انصاف کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنا اور سرکاری ریکارڈ کی غیر قانونی ہینڈلنگ شامل ہیں۔اس سلسلے میں ایف بی آئی نے فلوریڈا کی پام بیچ میں واقع ان کی رہائش گاہ مار-اے-لاگو اسٹیٹ  پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی ۔

سی این این کی بارہ اگست کی  رپورٹ کے مطابق، اس سرچ وارنٹ پر 5 اگست کو دستخط کیے گئے تھے، اور ایف بی آئی نے  8 اگست کو  ٹرمپ کی مار-اے-لاگو اسٹیٹ  پر چھاپہ مارا اور وہاں کی تلاشی لی ۔

اس سرچ وارنٹ کے تحت تفتیش کاروں کے پاس کسی بھی دستاویز یا ایسے ریکارڈ کو ضبط کرنے کا اختیار ہے جو خفیہ شناخت "دفاعی معلومات یا خفیہ مواد کی ترسیل" سے متعلق ہو۔ یہ سرچ وارنٹ "حکومت کی صدارتی فائلز کو جان بوجھ کر تبدیل کرنے، تباہ کرنے یا چھپانے کے کسی بھی ثبوت یا رازداری سے نشان زد  کی گئی کسی بھی دستاویز کو ضبط کرنے کی اجازت دیتا ہے۔"