" نئے عہد میں چین کی وحدت " تھنک ٹینک فورم کا انعقاد

2022/08/13 15:24:43
شیئر:

بارہ اگست کو بیجنگ میں ، چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے تائیوان انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام " نئے عہد میں چین  کی  وحدت " کا تھنک ٹینک فورم منعقد ہوا ۔ متعدد ماہرین اور اسکالرز نے "امور  تائیوان اور نئے عہد میں چین  کی  وحدت " کے وائٹ پیپر کے حوالے سے تفصیلی  بات چیت کی۔ ماہرین کی رائے میں مذکورہ  وائٹ پیپر  میں قدیم زمانے سے  تائیوان کے چین کا حصہ ہونے کے حوالے سے تاریخی و   قانونی حقائق  منظم طریقے سے پیش کئے گئے ہیں اور   ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی  حکام کی جانب سے تائیوان کی علیحدگی کی کوششوں کو تیز کرنے  نیز امریکہ کے ساتھ مل کر "تائیوان کارڈ"  کھیلنے کی حماقت اور خطرے پر کڑی  تنقید کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت  کی جانب سے  نئے عہد میں  چین کی وحدت کی تکمیل  کے موقف اور پالیسی کے بارے میں بھی آگاہ کیا  گیا ہے ۔ اس  وائٹ پیپر کا اجراء  بروقت، انتہائی اہم اور  بے حدحوصلہ افزا ہے۔