جنوبی کوریا میں "کمفرٹ ویمن" کو یاد کرنے کا عالمی دن منایا گیا

2022/08/14 17:24:23
شیئر:

 جنوبی کوریا کےمتعدد علاقوں میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج کے ہاتھوں جنسی غلام بننے والی " کمفرٹ ویمن"  کی یاد میں مختلف سرگرمیاں منعقد ہوئیں ۔
یاد رہے کہ چودہ اگست انیس سو اکانوے کو "کمفرٹ ویمن "نظام کا شکار بنے والی ایک خاتون نے اپنی تکلیف دہ داستان عوام کے سامنے پیش کی اور جاپانی فوج کی جانب سے عورتوں کو جنسی غلام بنائے جانے کےجنگی جرم کا پردہ فاش ہوا۔جنوبی کوریا نے اس دن کو قومی سطح پر یادگاری دن قرار دیا۔کئی برسوں میں دو سو چالیس متاثرین نےجنوبی کوریا کی حکومت سے "کمفرٹ ویمن"  کی فہرست میں اپنا نام درج کروایا ہے،اب ان میں سے صرف  گیارہ زندہ رہیں۔