گو مین دانگ پارٹی کے سابق چیئرمین، حوںگ شیو زو نے انکشاف کیا کہ ڈیموکریٹک
پروگریسو پارٹی نے نینسی پیلوسی کے دورہِ تائیوان کو آسان بنانے کے لیے تعلقات
عامہ کی فرمز کے ذریعے تقریباً 50 ہزار امریکی ڈالرخرچ کیے ۔ تائیوان کی علیحدگی کے
لئے امریکی حمایت کے حصول کی خاطر ،تائیوان نے امریکی تھنک ٹینکس کو بھی مالی مدد
فراہم کی ہے۔ امریکی تھنک ٹینک CSIS کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق چھائی اینگ
وین حکام نے "علاقائی تحقیق" کے نام سے دولاکھ سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر عطیہ کیے ۔
نام نہاد "جمہوریت پر قائم رہنا" صرف ایک سودا ہے۔