چین کے سنکیانگ میں انٹرنیشنل آرمی گیمز 2022 کا آغاز

2022/08/14 15:45:36
شیئر:

تیرہ اگست کو انٹرنیشنل آرمی گیمز 2022 کے مقابلوں کے کورلا سیکشن کی افتتاحی تقریب شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کورلا میں منعقد ہوئی۔

13 سے 25 اگست تک، یہاں  "سوووروف آن سلاٹ"، جس میں پیادہ فوج کا گاڑی سوار عملے کے ساتھ مقابلہ اور انجینئرنگ دستوں کے درمیان بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا مقابلہ "سیف روٹ " منعقد کیا جائے گا۔

ان مقابلوں میں چین، روس، بیلاروس، ایران اور وینزویلا کی نو ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مقابلوں کے دوران ثقافتی تبادلے اور سازوسامان کی نمائش بھی منعقد ہو گی۔اختتامی تقریب 26 اگست کو منعقد ہو گی۔

2013 میں روسی وزارت دفاع نےبین الاقوامی آرمی گیمز کا آغاز  کیا تھا۔ چینی فوج  2014 سے گیمز میں شرکت کر رہی ہے اور یہ 2017 کے بعد سے کورلا میں کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کا پانچواں موقع ہے۔