دوسری جنگ عظیم کی " کمفرٹ ویمن" کو یاد کرنے کا عالمی دن

2022/08/14 17:05:14
شیئر:

چودہ اگست کو دوسری جنگ عظیم کی "کمفرٹ ویمن" کو یاد کرنے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نان جنگ میں جاپانی فوج کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کی یاد میں بنائے گئےمیوزیم کی ایک نمائش گاہ میں ،دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج کے "کمفرٹ ویمن" نظام کے متاثرین کی یاد میں ایک یادگاری تقریب منعقد ہوئی۔
سال 1931 سے 1945 کے دوران جاپانی فوج نے دو لاکھ سے زائد چینی عورتوں سمیت تقریباً چار لاکھ ایشیائی عورتوں کو جنسی غلام بنایا ،ان پر تشدد کیا گیا اور شدید ذہنی وجسمانی اذیت سے دوچار کیا گیا ۔جاپانی فوج کے اس غیر انسانی اور ظالمانہ عمل کو معاف نہیں کیا جا سکتا نہ ہی  متاثرین کی اذیت کو بھلایا جا سکتا ہے ،وہ اب بھی جاپان کی جانب سے  ایک معذرت کی منتظر ہیں۔