افغانستان کی عبوری حکومت کا مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہمسایہ ممالک سے تعاون کا مطالبہ

2022/08/14 17:23:13
شیئر:

 چودہ اگست کو  افغان عبوری حکومت کی وزارت برائے مہاجرین و تارکین وطن کے قائم مقام نائب وزیر محمد ارسلاح  خان خروٹی نے ہمسایہ ممالک ترکیہ، ایران اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے افغان عبوری حکومت کے ساتھ مشترکہ تعاون کو مضبوط کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت اگلے ہفتے ایک ورکنگ گروپ ترکیہ بھیجے گی اور ترکیہ میں افغان مہاجرین کے مسئلے سے  نمٹنے کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔
 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے دوران افغان باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے  ترکیہ اور ایران جیسے ممالک کا رخ کیا تاہم  ان میں سے اکثر نے مقامی قانونی حیثیت حاصل نہیں کی ہے۔