بلند افراط زر سے امریکی گھرانوں کی اکثریت دباؤ کا شکار ہے ۔امریکی میڈیا

2022/08/14 16:35:10
شیئر:

امریکہ کے فاکس بزنس چینل کی 12اگست کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مہنگائی نے لوگوں کا گھریلو بجٹ کو نچوڑ کر رکھ دیا ہے اور زیادہ تر امریکی خاندان شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔
امریکی محکمہِ افرادی قوت کے 10اگست کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ، امریکہ میں روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بے حد بلند رہیں اور یہ تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مارچ 1979 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس صورت حال میں زیادہ تر امریکی گھرانے، خاص طور پر کم آمدنی والے گھرانے، شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔
گیارہ اگست کو محکمہِ افرادی قوت نےپروڈیوسر پرائس انڈیکس (PPI) کے اعداد و شمار بھی جاری کیے جو ایک اور خراب صورتِ حال کی نشاندہی کر رہے ہیں ، ان اعدادو شمارکے مطابق،  امریکہ میں خوراک کی ہول سیل قیمت جولائی میں 1فی صد بڑھی جو کہ چار ماہ میں سب سے تیز ترین اضافہ ہے۔ فاکس بزنس چینل کاکہنا ہے کہ تمام اشاریے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ امریکی کمپنیاں اور صارفین قیمتوں میں ایک اور  اضافے کا سامنا کرنے والے ہیں۔
پرنسپل گلوبل انویسٹرز کی چیف آف گلوبل سٹریٹجسٹ سیما شاہ کا کہناہے کہ "اگرچہ امریکی افراط زر جلد ہی عروج پر پہنچ سکتی ہے، لیکن خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا اس کے بارے میں ابھی تک یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ قیمتوں کے مسلسل دباؤ کی وجہ سے ، امریکہ میں  کنزیومر  پرائس انڈیکس میں اس سال کوئی بڑی کمی نظر نہیں آئے گی اور اس میں2023 کی کساد بازاری تک کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہو سکتی ہے۔