"کابل مومینٹ" افغانستان میں امریکی جنگ کی ناکامی کا مترادف بن گیا ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ

2022/08/15 20:14:24
شیئر:

پندرہ اگست کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ ایک سال قبل امریکی فوج کابل سے عجلت میں واپس چلی گئی اور " کابل مومینٹ"  افغانستان میں امریکی جنگ کی ناکامی کا مترادف بن گیا۔
"کابل مومینٹ" امریکی طرز جمہوریت کو دوسرے ممالک پر جبری طور پر لاگو کرنے کی ناکامی کی علامت ہے۔ کسی ملک میں صرف اس ملک کے عوام ہی اپنے قومی حالات کی بنیاد پر آزادانہ طور پر جمہوریت کی راہ کا انتخاب  کر سکتے ہیں۔ دوسروں پر امریکی طرز کی جمہوریت مسلط کرنا بےکار ہوگا۔ 'کابل مومینٹ' ، چھوٹے گروہ بنانے کی ناکام امریکی پالیسی ہے۔امریکہ نے 20 سال تک کی افغان جنگ کے لیے  اتحادیوں کو اکٹھا کیا، اور آخر کار عجلت میں بھاگ گیا اور'کابل مومینٹ' امریکی تسلط پسندانہ حکمت عملی کی ناکامی بھی ہے۔"

وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ امریکہ افغانستان میں ناکام ہوا لیکن ظاہر ہے امریکہ نے اس سے سبق نہیں سیکھا اور یہ مزید "کابل مومینٹس" کا باعث بنےگا۔