روزگار کی قیمتیں عام طور پر مستحکم ہیں، اور معیشت کی بحالی جاری ہے،قومی شماریات بیورو

2022/08/15 11:48:06
شیئر:


15 تاریخ کو چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کے ترجمان فو لنگ ھوئی نے جولائی 2022 میں چین کی  قومی معیشت کےصورت حال کا تعارف پیش کیا۔ جولائی میں پیداوار اور رسد کی بحالی جاری رہی، روزگار اور قیمتیں عام طور پر مستحکم تھیں، بیرونی  تجارت اچھی طرح سے آگے بڑھ رہی تھی، لوگوں کی روزی روٹی کی ضمانت دی گئی تھی، اور معیشت کی بحالی جاری تھی۔
جولائی میں، بڑے  صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 3.8 فیصد اضافہ ہوا؛ نیشنل سروس انڈسٹری پروڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 0.6 فیصد اضافہ ہوا؛ صارفین کی اشیا کی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 2.7 فیصد اضافہ ہوا،، سامان کی کل درآمد و برآمد 3,806.4 بلین یوآن تھی، جس میں سال بہ سال 16.6 فیصد اضافہ ہوا۔
جنوری سے جولائی تک ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں 7.83 ملین نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ جولائی میں قومی شہری سروے میں بے روزگاری کی شرح 5.4 فیصد تھی۔ ملک میں روزگار کی صورت حال عام طور پر مستحکم ہے، اور شہروں اور  قصبوں میں  سروے شدہ بے روزگاری کی شرح مسلسل گر رہی ہے، جولائی میں، قومی صارف قیمت (سی پی آئی) میں سال بہ سال 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔