وائٹ پیپر "امور تائیوان اور نئے عہدمیں چین کے اتحاد" پر عالمی دانشورانہ حلقوں کی طرف سے حمایت کا اظہار

2022/08/15 09:22:33
شیئر:

چینی حکومت نے  10 اگست کو " امور تائیوان اور نئے عہد میں چین کے  اتحاد" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔ بہت سے ممالک کی شخصیات نے کہا کہ وائٹ پیپر نئے عہد میں چین  کے دوبارہ اتحاد  کو فروغ دینے میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  اور چینی حکومت کے موقف اور پالیسیوں کو واضح کرتا ہے، اور چین  کے دوبارہ اتحاد کو آگے بڑھانے کے پختہ ارادے اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستانی تھنک ٹینک کے ماہر اور پاکستان چائنا کونسل کے چیئرمین ہمایوں خان نے کہا کہ  وائٹ پیپر بہت اہم ہے اور چین کے مؤ قف کا اعادہ کرتا ہے۔ تائیوان ہمیشہ سے چین کا حصہ رہا ہے اور تمام متعلقہ دستاویزات بشمول اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں  نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔
فرانسیسی شلر انسٹی ٹیوٹ کے محقق اور بین الاقوامی امور کے ماہر سیباسٹین پیریمونی کا کہنا ہے کہ  وائٹ پیپر میں کیا کہا گیا ہے وہ ایک معروف حقیقت ہے۔ تائیوان کبھی ایک الگ ملک نہیں رہا، یہ قدیم زمانے سے چین کا حصہ رہا ہے۔نینسی  پیلوسی کے دورہ تائیوان سے نہ صرف چین کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہوئی بلکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کی بھی خلاف ورزی ہوئی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ چین کو اپنی علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا حق حاصل ہے۔ چین کا دوبارہ اتحاد تاریخی ترقی کا رجحان ہے اور ناگزیر ہے۔