"بیلٹ اینڈ روڈ" کی ساکھ خراب کرنے والا کوئی بھی مضحکہ خیز بیان حقائق کو نہیں جھٹلا سکتا

2022/08/15 19:05:32
شیئر:

رپورٹس کے مطابق، بنگلہ دیش کی وزارت خزانہ نے 12 اگست کو فنانشل ٹائمز کو ایک خط بھیجا تاکہ اخبار کی جانب سے "بیلٹ اینڈ روڈانیشئیٹو " پر بنگلہ دیشی وزیر خزانہ کمال کی رائے کے بارے میں کی جانے والی غلط بیانی کی وضاحت کی جائے۔
15 اگست کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ یہ چین اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی اعتماد کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔
وانگ وین بین نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق کے پیش نظر، "بیلٹ اینڈ روڈ" کے اقدام اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ چین کے تعاون کو داغدار کرنے والا کوئی بھی مضحکہ خیز تبصرحقائق کو نہیں جھٹلا سکتا۔ چین ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر مثبت تعاون جاری رکھے گا۔