چین کی معیشت مستحکم ترقی کو برقرار رکھے گی، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/08/16 10:31:00
شیئر:

15 تاریخ کو منعقدہ چین کی قومی معیشت کے آپریشن پر پریس کانفرنس میں، بہت سے لوگوں نے اس جملے پر توجہ کی : "معیشت کی بحالی جاری ہے۔" اس فیصلے سے چین کی معیشت پر بیرونی دنیا کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال کی پہلی ششماہی میں چین کے جی ڈی پی میں سال بہ سال 2.5 فیصد اضافہ ہوا، جن میں پہلی سہ ماہی میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا اور دوسری سہ ماہی میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر دوسری سہ ماہی میں کافی مشکلات پر قابو پاکر مثبت معاشی نمو حاصل کی گئی تھی، جس نے اقتصادی مارکیٹ کو مستحکم کیا۔
جولائی میں چین کی معیشت کے اہم پیداواری اور طلب کے اشاریوں میں بحالی کا رجحان برقرار رہا ہے۔لیکن اس وقت عالمی معیشت میں جمود کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور چین کی قومی اقتصادی بحالی کی بنیاد  ابھی تک مضبوط نہیں ہے۔ بہت سی مشکلات اور چیلنجوں کے باوجود چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے بنیادی رجحانات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وبا کو کنٹرول کرنے، معیشت کو مستحکم کرنے اور ترقیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد پالیسیوں اور اقدامات کے تحت، چین کی معیشت کی بحالی اور بہتری کی توقع ہے، جس سے عالمی معیشت میں مزید اعتماد اور مضبوطی آئے گی۔