چینی صدر کا مصر کے چرچ میں آتشزدگی کے حادثے پر اظہارِ تعزیت

2022/08/16 18:41:46
شیئر:

16 اگست کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے مصر  کے ایک چرچ میں ہونے والی آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر مصری صدر کے نام تعزیتی  پیغام بھیجا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چرچ میں لگنے والی آگ  سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام نیز  اپنی جانب سے بھی متاثرین کے ساتھ تعزیت کا اظہار  کیا، متاثرین کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک  خواہشات بھیجیں ۔