امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ "گارڈ ریل" کے پیچھے کیا ہے؟سی جی ٹی این کا تبصرہ

2022/08/16 10:50:56
شیئر:

اگست کے اوائل میں امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد  امریکی کانگریس کے پانچ رکنی وفد نے اتوار کو تائیوان کا دورہ کیا۔ اس سے قبل، امریکہ کی جانب سے چین اور امریکہ کے درمیان ایک "گارڈ ریل" قائم کرنے کے بارے میں بات کی گئی تھی، اس پر چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں اسٹریٹجک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل مینگ شانگ چھِنگ نے سی جی ٹی این کو بتایا کہ سب سے پہلے، چین-امریکہ کے تعلقات کے لیے "گارڈ ریل" کی تنصیب کی ایک اہم بنیاد ہونی چاہیے، جو کہ چین کے اقتدار علی اور علاقائی سالمیت کا احترام ہے۔ دوسرا، چین اور امریکہ کے درمیان "گارڈ ریل" کی تعمیر کے لیے باہمی احترام کی ضرورت ہے ،جسے  بدقسمتی سےامریکہ نے مجروح کیا ہے۔