غیر قانونی طور پر منجمد افغان اثاثے فوری طور پر لوٹائے جائیں ،اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب

2022/08/16 10:46:28
شیئر:

15 اگست کو افغانستان سے امریکی افواج کے  انخلاء کے ایک سال مکمل ہونے پر ، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے کہا ہے کہ  سب سے اہم بات یہ ہے کہ افغانستان دوبارہ افغانوں کے ہاتھ میں ہے . اس وقت افغانستان کی قومی تعمیر نو میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور صورتِ حال  نسبتاً مستحکم ہے۔
جانگ جون نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان سے نکلنے والے ممالک کو افغان عوام کے سامنے جواب دہ ہونا چاہیے، اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے، افغان حکومت اور عوام کو امداد فراہم کرنی چاہیے اور اس معاملے سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے اثاثے منجمد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین منجمد افغان اثاثوں کو جلد از جلد لوٹائیں گے۔ یہ نہ صرف افغان حکومت اور عوام بلکہ عالمی برادری کی بھی اپیل ہے۔