سال ۲۰۲۲ کے لیے شعبہِ طب کے درخشاں ستاروں کی کہانی

2022/08/17 17:38:44
شیئر:

صحت کےامور سے متعلق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے  جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی اہم ہدایات کی اصل روح کو سمجھنے ، اس پرعمل کرنے  اور  ڈاکٹروں کی محنت و لگن کے جذبے کی حوصلہ افزائی  کرنے کے لئے  ، پانچویں  "چائنا ڈاکٹرز ڈے"  سے قبل سی پی سی  کی مرکزی کمیٹی  کی  شعبہِ تشہیر اور نیشنل ہیلتھ کمیشن نے مشترکہ طور پر "چین کے سب سےدرخشاں ڈاکٹرز" کی کہانی جاری کی ہے۔
دس ڈاکٹرز جن میں، دینگ رین یو، ما وین ای، شو رون سان، سون نینگ، زانگ جینگ، زو شینگ تھاؤ،حو مین حوا، گاو چھی، گوان شیانگ دونگ، پان فنگ شامل ہیں، ان سمیت  انسداد وبا کےلیے قومی ماہرین کی ٹیم کو "  چین کے درخشاں ڈاکٹرز "میں شامل کیا گیا ہے ۔ ان میں سے کسی ڈاکٹر نےانسداد وبا کے لئے غیر معمولی خدمات سرانجام دیں تو کسی نے ملیریا کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ، کسی نے بچوں اور نوجوانوں  کی بینائی کی حفاظت کے لیے ان تھک کوششیں کیں تو کسی نے دیہات اور دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں کی صحت کے تحفظ کے لیے خود کو وقف کر دیا ۔وہ انسانی جان کو اولین حیثیت دیتے ہیں اور چینی لوگوں کی صحت کے تحفظ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔