سی پیک کے قاسم پاور پلانٹ میں کام کرنے والے پاکستانی کی کہانی

2022/08/17 16:12:48
شیئر:

سی پیک ،"دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے پائلٹ پروجیکٹ اور مثالی منصوبے کے طور پر ،گزشتہ ۹ سال میں پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری لانے کا سبب بنا نیز  پاکستان میں  بنیادی تنصیبات، صنعت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بے حد  ترقی  ہوئی ہے۔ قاسم پاور سٹیشن میں کام کرنے والے فضل رحیم نے سی پیک کے تحت آنے والی یہ تبدیلی خود محسوس کی ہے۔
فضل رحیم کا کہنا ہے کہ  گریجویشن کے بعد وہ غیر ملکی سیاحوں کو جواہرات فروخت کرنے کا کام کرنے لگےتھے ۔ لیکن جب امریکہ نےافغانستان پر حملہ کیا تو اس سے پاکستان کے شمالی مغربی علاقے  بھی متاثر ہوئے، غیر ملکی سیاحوں کا آنا  کم ہو گیا جس سے ان کے کام پر بھی اثر پڑا ، اس لئے وہ بہتر  مواقع کی تلاش میں چین گئے۔ ایک سال چینی زبان سیکھنے کے بعد وہ واپس پاکستان آگئے ۔ 2015میں انہوں نے  قاسم پاور سٹیشن میں ملازمت کا آغاز کیا۔  
ان کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت، چین نے پاکستان کے لیے مزید شاہراہیں اور پاور اسٹیشنز تعمیر کیے اور زراعت، صنعتی پارکس اور عوامی منصوبوں  کی ترقی کو بھی فروغ دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ  ملازمتوں کے بہت سےنئےمواقع بھی فراہم کیے گئے ۔