"17 اگست" اعلامیے کی 40 ویں سالگرہ، امید ہے کہ امریکہ ، ایک چین کےاصول پر حقیقت میں عمل کرے گا۔چینی وزارت خارجہ

2022/08/17 18:33:33
شیئر:

سترہ اگست کو چین-امریکہ "17 اگست"اعلامیے کی 40 ویں سالگرہ ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ تاریخ کے تجربات و اسباق سے سیکھے گا اور ایک چین کے اصول کو مکمل طور پر نافذ کرے گا۔ امریکہ نے  "17 اگست" اعلامیے میں وعدہ کیا تھا کہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی طویل مدتی پالیسی پر عمل کرنے کی کوشش نہیں کی جائے گی اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بتدریج کم کی جائے گی اور  ایک مدت کے بعد حتمی حل تک  پہنچ جائے گا۔ 
وانگ وین بین نے کہا کہ "17 اگست"اعلامیہ ، "شنگھائی اعلامیہ "، "سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق اعلامیہ"،  یہ تینوں اعلامیے چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہیں اور ان کی "روح" ایک چین کا اصول ہے۔