شی جن پھنگ کی صوبہ لیاؤ نینگ کے جن زو شہر میں معائنہ اور تفتیش

2022/08/17 10:47:07
شیئر:

16 تاریخ کی دوپہر کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے  جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے صوبہ لیاؤ نینگ کے جن زو شہر  کا دورہ کیا ۔انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  اور کو من تھا نگ پارٹی کی زیر قیادت افواج کے درمیان  اہم جنگوں کے میموریل ہال اور ایسٹ لیک فاریسٹ پارک کا  معائنہ کیا، اور صوبہ لیاو نینگ میں سیلاب پر قابو پانے کے کام کا جائزہ لیا ، ماحولیاتی  بحالی اور تحفظ کی مقامی رپورٹ سنی ، اور سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے بچاؤ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے بارے میں اہم ہدایات دیں۔