شی جن پھنگ کی طرف سےشمال مشرقی چین جیسے پرانے صنعتی مقامات کی ترقی پر توجہ

2022/08/17 11:41:24
شیئر:

سولہ  اگست کو چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ لیاؤ نینگ کے جن زو شہر کا معائنہ کیا اور مختلف حوالوں سےصورت حال کو سنا۔ انہوں نے لیاؤ-شین جنگ  کے میموریل ہال اور ایسٹ لیک فاریسٹ پارک کا یکے بعد دیگرے معائنہ کیا، شمال مشرقی جنگ کی تاریخ اور لیاؤ-شین جنگ کی فتح کے مقامات کا جائزہ لیا، صوبہ لیاؤننگ میں سیلاب پر قابو پانے کے کام کا تعارف اور مقامی ماحولیاتی نظام  کی بحالی اور تحفظ کے بارے میں صورتحال کو سنا۔ اور انہوں نے سیلاب پر قابو پانے کے کام اور آفات سے نمٹنے کے لیے مقامی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات دیں۔
 شمال مشرقی چین جیسے پرانے صنعتی مقامات کو دوبارہ ترقی دینا چین کی ایک قومی حکمت عملی ہے، اور شی جن پھنگ ہمیشہ اس پر توجہ دیتے رہے ہیں۔ اگست 2013 میں جب شی جن پھنگ نے لیاؤ نینگ کا معائنہ کیا ،تو انہوں نے نشاندہی کی کہ شمال مشرقی چین جیسے پرانے صنعتی مقامات کی بحالی کے لیے عالمی سائنسی اور تکنیکی انقلاب کے نئے دور کے ذریعے لائے گئے اسٹریٹجک مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور کاروباری اداروں کی جدت طرازی کی قوت، اختراعی صلاحیت کو مسلسل فروغ دینا چاہیے۔