کثیر قطبی دنیا کی طرز کا ترقیاتی رجحان ناگزیر ہے،روسی صدر پوٹن

2022/08/17 10:29:25
شیئر:

16 تاریخ کو ماسکو انٹرنیشنل سیکیورٹی کانفرنس، روس کے شہر ماسکو میں "پیٹریاٹ" نمائشی مرکز میں شروع ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں اپنی تقریر میں، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نشاندہی کی کہ دنیا   ایک کثیر قطبی شکل اختیار کر رہی ہے، اور مغرب اب بھی اس معروضی عمل کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس سال  10ویں ماسکو انٹرنیشنل سیکیورٹی کانفرنس منعقد ہوئی ہے۔کانفرنس میں 35 ممالک کے وزرائے دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور عسکری اور دفاعی ماہرین سمیت 700 سے زائد افراد نے شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس میں  بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کےسلگتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائےگا ۔
افتتاحی تقریب میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور  وزیر دفاع سرگئی شوئیگو ف نےتقاریر کیں۔ پوٹن نے کہا کہ اس وقت کثیر قطبی دنیا کی طرز پر ترقی کا رجحان روکا نہیں جا سکتا لیکن امریکہ اور اس کے اتحادی اب بھی اپنی بالادستی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع کی میزبانی میں ماسکو انٹرنیشنل سیکیورٹی کانفرنس پہلی بار 2012 میں منعقد ہوئی تھی۔ ہر سال مختلف ممالک کے عسکری شعبوں کے نمائندوں، بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں اور دفاع کے شعبے کے ماہرین کو کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔