حال ہی میں ہونے والی شدید بارشوں کی
وجہ سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے مشرق میں واقع قلعہ عبداللہ
کا علاقہ شدید متاثر ہوا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق، 16 تاریخ کو، پاک فضائیہ نے
قدرتی آفات سے نمٹنے کے کام میں حصہ لیا، قلعہ عبداللہ کے علاقے میں متاثرہ
خاندانوں کو خیمے ، بنیادی خوراک اور روزمرہ کی ضروریات پر مشتمل پیک دئیے۔پاک
فضائیہ سے منسلک میڈیکل ٹیم نے بھی متاثرین کو طبی خدمات فراہم کیں۔
14 جون سے
15 اگست تک بلوچستان میں کل 196 افراد بارش یا بارش سے آنے والے سیلاب کے باعث جان
بحق ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ،قومی شاہراہ کے متاثر ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے پڑوسی
صوبوں سے رابطوں میں خلل پڑا، چند پلوں اور سڑکوں کو بھی سیلاب اور ڈیم ٹوٹنے سے
نقصان پہنچا، اور تقریباً 20,000 گھر تباہ ہوئے۔