سان فرانسسکو میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ

2022/08/17 10:26:12
شیئر:

15 تاریخ کو امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں مقامی پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں ایشیائی نژاد بزرگ کے خلاف پرتشدد جرم کے حالیہ واقعے کی اطلاع دی ۔ چند روز قبل سان فرانسسکو کی سڑک پر 70 سال سے زائد عمر کے ایک ایشیائی بزرگ کے ساتھ  چار نوجوانوں نےمار پیٹ کی اور اسے لوٹ لیا، پولیس نے ان میں سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
حال ہی میں، سان فرانسسکو میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کا سلسلہ جاری رہا۔ اگست کے اوائل میں، شہر کی میونسپل کونسل کے ایک ایشیائی رکن کو سڑک پر ایک اجنبی شخص نے بغیر کسی وجہ کے مارا پیٹا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں، دو ایشیائی خواتین کو سان فرانسسکو میں سڑک پر مارا پیٹا گیا۔