چین -افریقہ تعاون فورم کی آٹھویں وزارتی کانفرنس کے نتائج پر عمل درآمد کے لیے رابطہ کاروں کا اجلاس

2022/08/17 19:25:01
شیئر:

17 اگست کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اعلان کیا کہ چین- افریقہ تعاون فورم کی آٹھویں وزارتی کانفرنس کے نتائج پر عمل درآمد کے لیے رابطہ کاروں کا اجلاس 18 اگست کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوگا اور چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اجلاس سے  خطاب کریں گے ۔ سینیگال، کانگو (ڈی آر سی)، لیبیا، انگولا اور چین-افریقہ تعاون فورم کے سابق افریقی شریک چیئرمین ممالک ایتھوپیا، مصر اور  جنوبی افریقہ کے وزارتی سطح کے نمائندے اور افریقی یونین کمیٹی کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوں گے۔