چین پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دے رہا ہے

2022/08/17 15:53:02
شیئر:

سترہ اگست  کو چین کی وزارت تعلیم کی جانب سے منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ چین، پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دے رہا ہے ۔
بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی کے ساتھ ساتھ چین نے ستر سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کیے،انیس ممالک اور خطوں کے ساتھ بیس پیشہ ورانہ ورکشاپس قائم کیں جب کہ چالیس سے زائد ممالک یا خطوں کے ساتھ "چینی زبان اور پیشہ ورانہ تعلیم " کے حوالے سے پروگرامز شروع کیے  ہیں،جس سے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں بڑی تعداد میں ہنر مند افراد کو تربیت یافتہ بنانے میں مدد ملی ہے۔اس کے علاوہ، یورپ،نیز افریقہ کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔