نینسی پیلوسی کا دورہ تائیوان ،محتاط منصوبہ بندی کے ساتھ کی گئی اشتعال انگیزی ہے ،روسی صدر

2022/08/17 17:40:45
شیئر:

سولہ اگست کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 10ویں ماسکو انٹرنیشنل سیکورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نینسی پیلوسی کا دورہ تائیوان ایک غیر ذمہ دار سیاستدان کاغیر محتاط عمل نہیں تھا، بلکہ یہ محتاط منصوبہ بندی کے ساتھ کی گئی اشتعال انگیزی تھی۔ یہ علاقائی اور عالمی استحکام کو نقصان پہنچانے اور افراتفری پھیلانے کی امریکی حکمت عملی کا حصہ ہے اور امریکہ کی طرف سے اس گھمنڈی پن کا اظہار ہے جس کی وجہ سے وہ دوسرے ممالک کی خودمختاری کی توہین کرتا ہے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرتا ہے۔ امریکہ دنیا میں اپنی بالادستی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور مغرب اپنے داخلی تنازعات اور مسائل کا ذمہ دار روس اور چین کو ٹھہرانا چاہتا ہے۔مغرب ، نیٹو اور دیگر فوجی اتحادوں کو مشرقی جانب ، ایشیا پیسیفک میں پھیلا رہا ہے،وہ نیٹو کا ایشیا پیسیفک ورژن بنانا چاہتا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے سترہ اگست کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین صدر پوتن کے بیان کوسراہتاہے۔ یہ بیان ، چین اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کا مظہر ہے اور بنیادی مفادات سے متعلقہ مسائل پر دونوں ممالک کے مستقل اور مضبوط باہمی تعاون کا مظہر ہے۔ 
وانگ وین بین نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ170 سے زیادہ ممالک نےایک چین کے اصول پر عمل کرنے کا اعادہ کیا ہے۔