روبوٹ ایک نئی دنیا تشکیل دے رہے ہیں

2022/08/17 16:22:57
شیئر:

کچھ عرصہ قبل چین کے ساحلی شہر وے ہائی میں ایک لڑکا سمندر میں تیراکی کر رہا تھا کہ  تیز ہوا اور لہروں کی   وجہ سے وہ کنارے پر نہیں لوٹ سکا۔ ایسے میں وہ انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار تھا۔ مقامی پولیس نے  خطرے کی اطلاع موصول ہوتے ہی  میرین ریسکیو   روبوٹ کو فوری طور پر فعال کیا اور اس لڑکے کو  کامیابی سے بچایا۔

ہماری زندگی کے مختلف مناظر میں، زیادہ سے زیادہ روبوٹ سامنے آ رہے ہیں،اور   وہ خاموشی سے ہماری زندگیوں کو بدل رہے ہیں۔ ریستورانوں میں فوڈ ڈیلیوری روبوٹس، ہسپتالوں کے ہالوں میں کنسلٹنٹ  روبوٹس  ، دفتری عمارتوں میں صفائی کرنے والے روبوٹس وغیرہ ۔اس کے علاوہ روزمرہ  زندگی سےدور مناظر  جیسے پروڈکشن لائنز، تعمیراتی جگہوں اور یہاں تک کہ آگ لگنے  جیسے خطرناک مناظر میں روبوٹس انسانوں کی جگہ  بہت سی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ روبوٹس انسانوں کے تصورات میں رنگ بھرتے ہوئے ایک نیا مستقبل بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ  سائنس فکشن فلموں کے تصورات  روبوٹس کی وجہ سے حقیقت بن رہے ہیں۔

18 تاریخ سے بیجنگ میں جدید ترین عالمی روبوٹ ٹیکنالوجی کا میجک شو منعقد کیا جائے گا  ۔ 2022 کی عالمی روبوٹ کانفرنس 18 سے 21 اگست تک بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس میں 15 ممالک اور خطوں سے 300 سے زیادہ ممتاز مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جو  روبوٹکس کے شعبے میں جدید کامیابیوں اور ترقی کے رجحانات کا اشتراک کریں گے۔ یہ کانفرنس ورلڈ روبوٹ کانفرنس فورم، ورلڈ روبوٹ ایکسپو، ورلڈ روبوٹ مقابلہ اور تھیم سمٹ کی ایک سیریز، موضوعاتی فورمز اور معاون سرگرمیوں پر مشتمل ہوگی جن سے جدید روبوٹ ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز  کی ترقی میں  فیوژن تحریک فراہم کی جائےگی۔

 انفارمیٹائزیشن اور انڈسٹریلائزیشن کے مسلسل انضمام کے ساتھ، روبوٹ ٹیکنالوجی کی طرف سے نمائندگی کرنے والی انٹیلیجنٹ صنعت پروان چڑھی ہے اور جدید دور میں تکنیکی اختراع کی ایک اہم علامت بن گئی ہے۔ چین نے تکنیکی جدت طرازی کے لیے اپنی قومی ترجیحات میں روبوٹکس اور سمارٹ مینوفیکچرنگ کو شامل کیا ہے۔ چین کی روبوٹکس صنعت  دنیا بھر میں معاون کردار ادا کر رہی ہے۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق چین مسلسل آٹھ سالوں سے صنعتی روبوٹس کا دنیا کا سب سے بڑا صارف بن گیا ہے۔ چین میں2020 میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں  روبوٹس  کے استعمال کی شرح  246 یونٹس فی 10,000 افراد تک پہنچ گئی  جو عالمی اوسط سے تقریباً دوگنا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اور دیگر محکموں نے حال ہی میں " مختلف منظر ناموں کی اختراعات کو تیز  کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے اعلیٰ درجے کے استعمال کے ذریعے  اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے بارے میں رہنما رائے" جاری کی ہے۔ یہ دستاویز کلیدی صنعتوں جیسے مینوفیکچرنگ، زراعت، لاجسٹکس، فنانس، کاروبار، اور گھریلو فرنشننگ میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے اطلاق کے منظرناموں کی گہرائی سے دریافت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں، اور مینوفیکچرنگ کے میدان میں   صنعتی دماغ والے روبوٹ، مینوفیکچرنگ معاون روبوٹس  ، مشین وژن صنعتی معائنہ اور آلات کے باہمی ربط کے انتظام  سمیت دیگر انٹلیجنٹ منظرناموں میں جدید تیکنیکس کی دریافت پر زور دیا گیا ہے۔ یہ اصطلاحات تھوڑی سی چکرا  دینے والی ہیں، لیکن مختصراً، یہ کہا جاسکتا ہے  کہ روبوٹ خاموشی سے مستقبل کی دنیا سے پردے کو ہٹا رہے ہیں، اور   یہ اعلان کر رہے ہیں "شو کا وقت ہوا چاہتا ہے"۔

آپ کس قسم کے روبوٹ کے اپنی زندگی میں داخل ہونے کے منتظر ہیں، میں آپ کے انٹرایکٹو  پیغام کا منتظر ہوں۔ جہاں تک میرا تعلق ہے، میں جس چیز کی سب سے زیادہ خواہش کرتا ہوں وہ ایک ایسے روبوٹ کا ظہور ہے جو بوڑھے  اور بیمار لوگوں کا معاون بن سکے ، تاکہ جب میں بوڑھا ہو جاؤں اور خدانخواستہ بیماری سے بستر پر لگ جاؤں تو میں نرسوں اورخاندان والوں  کی طرف سے عدم توجہ یا امتیازی سلوک یا یہاں تک کہ بدسلوکی کے بارے میں فکر نہ کروں۔ یقیناً، روبوٹس کے علاوہ، میں میٹاورس جیسی مستقبل کی ٹیکنالوجی کی بھی خواہش رکھتا ہوں کہ وہ ہمارے فوت شدہ عزیزوں کو ہمارے پاس واپس لائے، تو کیا ہم انسانوں کے لیے یہ دنیا کافی خوبصورت نہیں ہو جائے گی؟

ان لوگوں کا شکریہ جو مستقبل کی ٹیکنالوجی اور  ہمارے تخیلات کو حقیقت کا رنگ دے رہے ہیں ۔