چین کی اقلیتی قومیتوں کے لیے انسانی حقوق کی صورتحال اپنے بہترین دور میں ہے

2022/08/17 15:22:38
شیئر:

سترہ اگست  کو "چین کی گزشتہ دہائی"کے بارے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کمیٹی برائے اقلیتی  امور کے نائب ڈائریکٹر چاؤ یونگ نے کہا کہ چین میں قومی اتحاد اور ترقی میں قابلِ قدر  پیش رفت ہوئی ہے اور اقلیتوں کے انسانی حقوق کی صورتحال تاریخ کے بہترین دور میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف قومیتوں کو حقیقی اور مکمل مساوی حقوق حاصل ہیں اور عوام کے قانونی حقوق و مفادات کا موثر انداز میں تحفظ کیا گیا ہے۔

چاؤ یونگ نے کہا کہ اقلیتی قومیتی علاقوں میں تین کروڑ بارہ لاکھ دس ہزار کی آبادی کو غربت سے چھٹکارا حاصل ہوا ہے اور ان کی سالانہ اوسط آمدن میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ اوسط عمر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اگلے مرحلے میں اقلیتی قومیتوں کے علاقوں میں صنعتی ترقی، بنیادی تنصیبات اور حیاتیاتی تحفظ کےتین کلیدی پہلوؤں پر اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا،مختلف علاقوں کے مطابق معاون پالیسی کو بہتر بنایا جائے گا اور دیہی احیا کو فروغ دیا جائے گا۔