صوبہ لیاو ننگ کے احیاء اور ترقی کی نئی صورتحال تشکیل دینے کے لیے کوشش کی جانی چاہیئے۔ شی جن پھنگ

2022/08/18 17:25:22
شیئر:

حالیہ دنوں چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ لیاو ننگ کا دورہ کیا ، جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرتے ہوئے اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے، نئے عہد میں چین کے شمال مشرقی علاقے کے احیاء کی ذمہ داری سنبھالنے اورصوبہ لیاوننگ   کے احیاء اور ترقی کی ایک نئی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔ 
صدر شی جن پھنگ  نے سولہ سے سترہ اگست تک، لیاؤننگ میں شہر جن زو اور شین یانگ کا دورہ  کیا۔ 
17 اگست کی صبح، شی جن پھنگ نےسی پی سی کی مرکزی کمیٹی اورسنٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سےشین یانگ میں تعینات فوج کے اعلی افسران سے ملاقات کی اور یہاں پر تعینات تمام فوجی سپاہیوں کی خیریت دریافت کی ۔