جن زو کی ماحول دوست سبز تبدیلی

2022/08/18 09:18:00
شیئر:

16 اگست کو چین کے اعلیٰ رہنما شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے شہر جن زو کا دورہ کیا اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا۔اسی روز  انہوں نے   ایسٹ لیک فاریسٹ پارک کا دورہ کیا۔
ایک اچھا ماحول شمال مشرقی چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کا ایک قیمتی اثاثہ ہے۔شمال مشرقی چین کے اپنے دوروں کے دوران شی جن پھنگ نے بارہا ماحولیاتی تحفظ اور سبز ترقی پر زور دیا ہے۔ مئی 2016 میں، شی جن پھنگ نے صوبہ ہیلونگ جیانگ میں شی شوئی نیشنل فاریسٹ پارک کا دورہ کیا، اور جنگلاتی علاقوں کی اقتصادی تبدیلی اور ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ماحول کی اہمیت اسٹریٹجک نوعیت کی  ہے۔
1990 کی دہائی سے قبل، شمال مشرقی چین نسبتاً ترقی یافتہ معیشت کے ساتھ چین میں ایک اہم صنعتی اڈہ تھا۔ اصلاحات اور کھلے پن کی گہرائی کے ساتھ، شمال مشرقی خطے کی اقتصادی ترقی کی رفتار آہستہ آہستہ مشرقی ساحلی علاقے سے پیچھے رہ گئی۔ یہی وجہ ہے کہ چین نے شمال مشرقی چین جیسے پرانے صنعتی اڈوں کو بحال کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔