امریکی وزیر خارجہ کاچینی قرضوں کے نام نہاد جال کے بارے میں بیان جھوٹ پر مبنی ہے ،چینی وزارت خارجہ

2022/08/18 17:12:14
شیئر:

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے افریقہ کے دورے کے دوران چین کے قرضوں کے نام نہادجال کو ایک بار پھر بڑھا چڑھا کر بیان کیا ۔ اس بارے میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اٹھارہ اگست کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ جھوٹ ، اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کے لیے امریکہ کی جانب سے بولا گیا ہے اور یہ بالکل بے بنیادہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ سالوں میں ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں بیشتر اضافہ مغربی قرض دہندگان اور کثیرالجہت اداروں سے ہوا ہے۔دو ہزار بیس کے اواخر تک  کم آمدنی والےبیاسی ممالک کے پبلک قرضوں میں چین کا تناسب دس فیصد سے بھی کم رہا۔