نویں چین۔جاپان اعلیٰ سطحی سیاسی مذاکرات کا تھین جن میں انعقاد

2022/08/18 10:13:15
شیئر:

17 اگست کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جے چھی نےچین کے شہر تھین جن میں جاپان کی قومی سلامتی بیورو کےڈائریکٹر ٹیکیو اکیبا کے ساتھ  نویں چین۔جاپان اعلیٰ سطحی سیاسی مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔
  دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین کے خیال میں مذاکرات شفاف اور تعمیری رہے، کچھ  امور پر سودمند اتفاق رائے طے پایا ، اور بات چیت اور رابطے کو برقرار رکھا جائے گا۔
چین۔جاپان اعلیٰ سطحی سیاسی مکالمہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم ادارہ جاتی انتظام ہے۔  2015 میں پہلی مرتبہ اس کا انعقاد کیا گیا تھا۔