چین، بین الاقوامی تجارت میں امریکہ کی خلل اندازی کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔ وزارت تجارت

2022/08/18 16:13:47
شیئر:

حال ہی میں امریکہ نے چپس اور سائنس ایکٹ کی منظوری دی۔ اس کے حوالے سے۱۸ اگست کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت تجارت کی ترجمان شو جو تھینگ نے کہا کہ چین ،عالمی تجارت میں خلل ڈالنے کے اس اقدام کی سخت مخالفت کرتا ہے، اور  اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرے گا۔ 
وزارت تجارت کی ترجمان  نے کہا کہ امریکہ نے چپس اینڈ  سائنس ایکٹ کی منظوری دی، جس کے مطابق امریکہ  چپس بنانے کی مقامی صنعت  کو بھاری سبسڈیز اور ٹیکس مراعات دے گا یہ کسی ایک صنعت کے ساتھ امتیازی پالیسی اپنانے کی مثال ہے۔ اس ایکٹ کی کچھ شقیں چین میں متعلقہ کمپنیز  کی معمول کی اقتصادی ،تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو محدود کرتی ہیں۔یہ واضح طور پر مارکیٹ کے قوانین نیز بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے جو کہ عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں بگاڑ اور بین الاقوامی تجارت میں خلل کا باعث ہیں۔