بیلٹ اینڈروڈ سے پوری دنیا کوفائدہ پہنچ رہا ہے، وانگ وین بین

2022/08/18 19:14:25
شیئر:

اٹھارہ اگست کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بیلٹ اینڈ روڈ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے سی پیک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے مقامی اقتصادی ترقی نیز عوامی زندگی کی بہتری کے حوالے سے حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں  چین ، پاکستان کے ساتھ  تعاون کو جاری رکھے گا۔
وانگ وین بین کے مطابق،چار جولائی تک چین نے 149 ممالک اور 32 عالمی تنظیموں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے اور سرمایہ کاری کا کل حجم  تقریباً ایک ٹریلین ڈالر ہے۔