شی جن پھنگ کاسیلاب کی روک تھام اور آفات سے نمٹنے پر زور

2022/08/18 09:39:19
شیئر:

سولہ اگست کو  چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے صوبہ لیاؤننگ کے شہر جن زو کا دورہ کیا۔ جن زو شمالی چین اور شمال مشرقی چین کو جوڑنے والا نقل و حمل کا ایک مرکز ہے، اور طویل عرصے سے ایک اسٹریٹجک مقام بھی رہا ہے۔ رواں موسم گرما میں طوفانی بارشوں کے سبب لیاؤننگ کو  شدید ترین سیلابی صورتحال کا بھی سامنا رہا ہے۔سیلاب کی روک تھام اور آفات سے بچاو کا تعلق لوگوں کی جان و مال کے تحفظ سے ہے۔  شی جن پھنگ نے جن زو میں تمام سطحوں کی مقامی پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے مختلف اقدامات پر بھرپور عمل درآمد کریں، متاثرہ لوگوں کو مناسب رہائش فراہم کریں، لوگوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، آفات کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے بہتر منصوبے ترتیب دیں، اور متاثرہ لوگوں کے معمولات زندگی کی جلد بحالی میں مدد کریں۔
شی جن پھنگ نےگزشتہ دو سالوں میں اپنے ملکی دوروں کے دوران بارہا سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ دو ماہ قبل شی جن پھنگ نے دورہ سی چھوان کے دوران ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ علاقوں اور محکموں کو قبل ازوقت مختلف ہنگامی تیاریاں کرنی چاہیے اور  آفات سے بچاؤ کی صلاحیتوں کو جامع طور پر بہتر بنانا چاہیے۔