چین کا پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کا ایک مثالی منصوبہ بنانے کا عزم

2022/08/18 09:43:25
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 17 تاریخ کو ایک یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور جاری منصوبوں کو بہتر طور پر آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔اسی بنیاد پر صنعت، لوگوں  کے معاش، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبوں میں تعاون پر مزید توجہ مرکوز کی جائے گی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے لیے ایک اعلیٰ معیار کا مثالی منصوبہ بنانے کی کوشش کی جائےگی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں ایک میڈیا انٹرویو میں چین پاکستان تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر  کو بھرپور سراہا ہے۔
اس حوالے سے وانگ وین بین نے کہا کہ چین وزیراعظم شہباز شریف  کے بیانات کو سراہتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری اقتصادی تعاون کا ایک اقدام ہے، جو علاقائی رابطوں کے فروغ میں مددگار اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے سازگار ہے۔