امریکہ میں مقفل کین ملک میں سیکیورٹی سے متعلق ڈراؤنے خواب کی عکاسی ، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/08/19 10:56:05
شیئر:


امریکہ میں ڈبہ بند گوشت کی قیمت صرف 3.99 ڈالر ہے لیکن آج کل یہ گوشت نقب زن پروف باکس میں رکھا گیا ہے ۔ اس کی وجہ کچھ دکانوں میں  ایک ہی رات میں چوری کی مختلف وارداتیں ہیں۔ یہ ناقابل یقین بات ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں یہ وارداتیں ہوئی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں چوری کے جرائم میں حالیہ اضافے نے کچھ شاپنگ مالز اور سپر مارکیٹوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کچھ سستی اشیا جیسے کہ ڈبہ بند گوشت، ٹوتھ پیسٹ اور صابن کو نقب زن پروف باکس میں محفوظ رکھیں ۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ یہ منظر امریکہ میں قومی بحران کا آئینہ دار ہے۔
امریکہ مسلسل دنیا میں پرتشدد جرائم کی بلند ترین شرح کے شکار ممالک  میں سے ایک رہا ہے۔ اس وقت یہ رجحان بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ وبا اور مہنگائی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ایک طویل عرصے سے، جرائم کی بلند شرح امریکی معاشرے کا ایک دائمی مرض ہے۔یہ "برائی کا پھول" ہے جسے گن وائلنس، نسلی امتیاز، دولت کے فرق اور عدالتی ناانصافی جیسے بہت سے مسائل نےپروان چڑھایا ہے۔
دنیا کی واحد سپر پاور میں لوگ عدم تحفظ کے خوف میں جی رہے ہیں۔ یہ امریکی حکومت کی گورننس کی ناکامی اور امریکی انسانی حقوق پر ایک داغ ہے۔ جو ملک اپنے شہریوں کی حفاظت بھی نہیں کر سکتا وہ نام نہاد "عالمی محافظ" کیسے بن سکتا ہے؟