پاکستان میں موسلا دھار بارشوں سے تقریباً 700 افراد جاں بحق

2022/08/19 10:39:03
شیئر:


17 اگست کو پاکستان کی
 نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق مون سون بارشوں کے چوتھے دور میں 14 جون سے اب تک ملک میں تقریباً 700 افراد طوفانی بارشوں کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں اور تقریباً 15000 افراد  خیموں میں مقیم ہیں۔ طوفانی بارشوں سے 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
موسلا دھار بارشوں سے بلوچستان سے دیگر صوبوں کو جانے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ سڑکیں اور پل بہہ جانے کی وجہ سے پاکستان کے اکثر
 دیہات دیگر علاقوں سے کٹ چکے ہیں ۔ اس وقت فوج اور مقامی حکومتوں سمیت ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔