کوئی بھی قوت موجودہ افغان حکومت کے امور میں مداخلت نہ کرے،افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ

2022/08/19 10:29:44
شیئر:

18 تاریخ کو افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قوت کو موجودہ افغان حکومت کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ شرعی قوانین کی روشنی میں عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم افغانستان عالمی طاقتوں کے درمیان تنازعات کے حوالے سے کوئی اکھاڑہ نہیں ہے اور افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔