دریائی کناروں پر بنجرنشیبی علاقے، پودوں اور پھلوں کے مراکز میں تبدیل،مختلف علاقوں میںصدر شی جن پھنگ کے اپنے فرائض کی انجام دہی کے تجربات

2022/08/19 16:02:05
شیئر:

چین کے صوبہ حہ بئی کی زنگ دنگ کاؤنٹی میں دو دریا ہیں ۔ انیس سو اسی کے عشرے میں دریاؤں کے کناروں پرزمین بنجرتھی ، یہاں ریت اڑتی تھی حتی کہ کچھ کھاتے وقت منہ میں ریت بھر جاتی تھی۔  
اپریل 1982 میں شی جن پھنگ اس کاؤنٹی میں کام کرنے آئے ،انہوں نے دریائی کناروں پر موجود ان بنجر نشیبی علاقوں کو کام میں لانے کا سوچا۔ نومبر 1983 میں زنگ دنگ میں ان نشیبی علاقوں میں پودوں کے جنگلات،عناب اور پھلوں کے مراکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔شی جن پھنگ نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سردیوں میں نشیبی علاقوں کو یکسر تبدیل کر دیں تاکہ اگلے سال اس پر پھلدار پودے اگائے جا سکیں ۔ پھر ان علاقوں میں مختلف گھرانوں کو پودوں کی اقسام کے انتخاب اور ان کے انتظام کا حق بھی دیا گیا۔
شی جن پھنگ نے لوگوں سے اپنے زرعی پیداواری تجربات بھی ساجھے کہ وہ مٹی کو مزید نامیاتی بنانے کے لیے بھوسا،گوبر اور گھاس کو مٹی کے ساتھ ملایا کریں۔
پالیسیز اور ٹیکنالوجیز کی مدد سے لوگوں کا جوش وخروش بڑھتا رہا اور بنجر نشیبی علاقوں میں آلو،تربوز،کپاس اور سیب کی پیداوار ہونے لگی ۔