بے تحاشا پولیس تشدد نے امریکہ میں انسانی حقوق کے بحران کو مزید بڑھا دیا ہے

2022/08/19 16:14:22
شیئر:

پیپلز ڈیلی کے مطابق امریکہ میں پولیس کے پرتشدد نفاذِ قانون  کرنے سے ہونے والی اموات کے واقعات کی تعداد بہت زیادہ ہیں۔ طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گزشتہ 40 سالوں میں پولیس تشدد سے 30,000 سے زیادہ امریکی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یو ایس پولیس وائلنس میپ کی ویب سائیٹ کے مطابق، 2021میں 1145 افراد پولیس تشدد کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔ یہ امریکہ میں طویل مدت سے جاری  ناانصافی اور سنگین نسلی امتیاز اورامریکہ میں  انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی حقیقت کو بے نقاب  کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق  مشیل بیچلیٹ  نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے تشدد سے افریقی نژادامریکیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بدستور بہت زیادہ ہے اور متعلقہ حکام کو عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔