چینی صدر کا ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کی پہلی عالمی کانفرنس کے لیےتہنیتی پیغام

2022/08/19 17:04:38
شیئر:

19 اگست کو چینی  صدر شی جن پھنگ نےووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کی پہلی عالمی کانفرنس کےلیےتہنیتی پیغام ارسال کیا۔ 
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ  پیشہ ورانہ تعلیم کا اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور یہ روزگار اور کاروبار کے فروغ ، اقتصادی اور سماجی ترقی کے فروغ اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ چین پیشہ ورانہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو عملی طور پر فروغ دیتا ہے اور چین اور بیرونی ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ تعلیم میں تبادلوں اور تعاون کی حمایت کرتا ہے۔ چین،  تمام ممالک کے ساتھ  ایک  دوسرے سے سیکھنے ،مشترکہ تعمیر اوراس کے نتائج کا اشتراک کرنے، عالمی ترقیاتی انیشیٹیو کوعمل میں لانے کے لیے تیار ہے تاکہ اقوام متحدہ کے 2030 کے  پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے اپنی قوت و صلاحیت فراہم کی جا سکے۔