ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2022 بیجنگ میں جاری

2022/08/20 16:10:16
شیئر:

بیجنگ میں منعقد ہونے والی ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2022  میں، 36 نئے اقسام کے روبوٹس کو عالمی سطح پر لانچ کیا گیا ہے اور ان کے اطلاق کے شعبوں کو مسلسل توسیع دی گئی ہے۔ 
پھل چننے والا خودکار روبوٹ پھل کی پختگی، معیار اور دیگر معلومات کا درست اندازہ لگا سکتا ہے اور پھل کے سائز کے مطابق خود بخود انتخاب اور پھل جمع کر سکتا ہے۔
نمائش کنندہ وو جیافنگ کے مطابق ہم آئندہ مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دیگر شعبوں کا احاطہ بھی کریں گے جیسے پولینیشن، بیگنگ، ویڈنگ، اور یومیہ معائنہ وغیرہ۔
اس کے علاوہ کانفرنس میں ہائی ٹمپریچر فائر ریسکیو روبوٹس، سرجیکل روبوٹس،مرغیوں کی افزائش میں معاون روبوٹس، سرچ اینڈ ریسکیو ڈرون وغیرہ کی بھی نمائش کی جا رہی ہے۔