مقامی وقت کے مطابق 19 تاریخ کو، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے
یوکرین کے شہر اوڈیسا کا دورہ کرتے ہوئے سی جی ٹی این کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔
انہوں نے کہا کہ "یوکرین فوڈ سیکیورٹی ٹرانسپورٹ انیشیٹو" نے خوراک کی عالمی قیمتوں
کو نیچے لانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔اس کے علاوہ یورپ کے سب سے بڑے جوہری
پاور پلانٹ زاپوروزائے پر ہونے والی حالیہ گولہ باری پر تمام فریقین نے تشویش ظاہر
کی ہے۔ گوئتریس نے مزید کہا کہ زاپوروزائے جوہری پاور پلانٹ کے علاقے میں فوجی
کارروائیوں سے اجتناب کا معاہدہ جلد از جلد تشکیل دیا جائے اور اس کے سویلین کردار
کو بحال کیا جائے۔