حقیقی تاریخی واقعات پر مبنی فلم "ان سرچ آف لاسٹ ٹائم " کی نمائش

2022/08/20 15:36:25
شیئر:

بارہویں  بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے "ٹیمپل آف ہیون ایوارڈ" کے لیے شارٹ لسٹ کردہ فلم "ان سرچ آف لاسٹ ٹائم " حال ہی میں بیجنگ میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ یہ فلم حقیقی تاریخی واقعات پر مبنی ہے۔ تقریباً 60 برس قبل  چین کو شدید قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا اور جنوبی علاقے میں یتیم بچوں کی ایک بڑی تعداد کو غذائی قلت کا بحران بھی درپیش تھا۔ اس موڑ پر، شمالی چین میں اندرونی منگولیا  کے لوگ جنوبی شہروں سے تقریباً 3,000 یتیم بچوں کو اپنے ہاں لے آئے۔ایماندار اور مہربان خانہ بدوشوں نے ان بچوں  کی دیکھ بھال کے لئے  اپنے گھوڑے اور آبائی زیورات تک بیچ ڈالے۔یوں انہوں نے اپنی بے پناہ محبت سے بچوں کے درد کو دور کیا۔