روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان بات چیت

2022/08/20 15:28:40
شیئر:

19 تاریخ کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ فریقین نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ پوٹن نے زور دیا کہ یوکرائنی فوج کی جانب سے زاپوروزائے جوہری پاور پلانٹ پر منظم گولہ باری نے بڑے پیمانے پر تباہی کا خطرہ پیدا کیا ہے، اس سے جوہری تابکاری کی آلودگی وسیع علاقے میں پھیل سکتی ہے۔
دونوں فریقوں نے زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی تنظیم کے وفد کو فوری طور پر زاپوروزائے جوہری پاور پلانٹ کی  سائٹ پر بھیجنے کی اہمیت پر زور دیا۔ روس نے بین الاقوامی جوہری توانائی تنظیم کے معائنہ کاروں کو لازمی مدد فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔