پاکستان میں سیلاب سے 36 افراد جاں بحق، 145 زخمی

2022/08/21 16:23:18
شیئر:


پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہفتے کی شام کو بتایا  کہ ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب اور اس سے متعلقہ واقعات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 36 افراد جاں بحق اور 145 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 18 افراد  جاں بحق اور 128 زخمی ہوئے ہیں، صوبہ خیبر پختونخوا میں 11 اموات اور صوبہ پنجاب میں 7 اموات ہوئی ہیں۔ این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ 10,860 گھر مکمل طور پر تباہ اور 17,010 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔