امریکہ میں مانکی پوکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

2022/08/21 16:40:49
شیئر:

امریکہ میں مانکی پوکس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس وقت یہ تعداد  11,000 سے زائد ہو چکی ہے۔میڈیا اور ماہرین اس حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کے ردعمل کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔امریکی انسداد امراض مرکز (سی ڈی سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، جمعہ تک ملک بھر میں کل 11,177 مانکی پوکس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔نیویارک میں سب سے زیادہ 2,295 کیسز  سامنے آئے ہیں، اس کے بعد کیلیفورنیا میں 1,945 اور فلوریڈا میں 1,085 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اس وقت امریکہ میں مانکی پوکس کے کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔سی ڈی سی نے 18 مئی کو میساچوسٹس کے ایک شخص میں مانکی پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی جس کے بعد  ملک میں کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں جانچ کی رکاوٹوں کے پیش نظر، کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔